0 C
Islamabad
July 21, 2018
Pakistan

Nawaz Sharif Statment

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آخری دنوں میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے بہت سے منصوبوں کا افتتاح کیا،،،پنجاب اور وفاق میں میگا منصوبوں کا افتتاح کیا ،،،کیا کسی اور حکومت نے یہ کام کئے ،،،مریم نواز کہتی ہیں ہم تو ابھی خاصی بجلی چھوڑ کر گئے تھے

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آخری دنوں میں شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے بہت سے منصوبوں کا افتتاح کیا۔39 منصوبے تو پنجاب اور وفاق میں میگا منصوبے ہیں جن میں ہسپتال، کالج ، یونیورسٹیاں الگ الگ ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ کیا یہ کام کسی اور حکومت نےکیے۔کیا کسی اورحکومت نےموٹروے بنائی۔کیا موٹروے پر کسی اور حکومت کا نام لکھا ہے۔نواز شریف سے جب کہا گیا کہ عمران خان نے کہا کہ موٹروے کوئی بڑا پراجیکٹ نہیں۔تو نواز شریف نے کہا کہ وہ اس لئے یہ کہتے ہیں کیونکہ انہوں نے خود کچھ نہیں بنایا۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کچھی کینال کا منصوبہ تاریخی منصوبہ ہے۔لواری ٹنل دیکھ لیں جو سردیوں میں بند ہو جاتا تھا۔اگر نیب کورٹ نہ پھنسا ہوتا تو آپ صحافیوں کو لواری ٹنل دکھاتا۔لواری ٹنل سے جو 24 گھنٹے کا سفر تھا سب 12 گھنٹے کا رہ گیا ہے۔پہلے لوگ لواری ٹنل بند ہونے سے محصور ہو جاتے تھے۔نیلم۔جلہم ،اور تربیلا کے پراجکٹن دیکھ لیں۔صحافیوں کی جانب سے کہا گیا کہ کل سے بجلی بہت جا رہی ہے ۔ تو نواز شریف نے کہا کہ ہم اپنے کیے کے ذمہ دار ہیں،مریم نواز بو لیں ہم تو اچھی خاصی بجلی چھوڑ کر گئے تھے۔نواز شریف نے کہا کہ ہم تو سب کچھ ٹھیک ٹھاک چھوڑ کے گئے تھے۔

 

Related posts

Reham Khan’s book is “made” available at very crucial time

admin

To EID or Not to EID

admin

Kulsoom Nawaz Critical

admin

Leave a Comment